عدالتی فیصلے سے عدلیہ کا وقار بلندہوا،دونوں بھائی جلد جیل میں ہوں گے،طاہرالقادری

عدالتی فیصلے سے عدلیہ کا وقار بلندہوا،دونوں بھائی جلد جیل میں ہوں ...
عدالتی فیصلے سے عدلیہ کا وقار بلندہوا،دونوں بھائی جلد جیل میں ہوں گے،طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے عدلیہ کاوقاربلندہوا، قانون کی طاقت سے حکمرانوں کاگریبان پکڑیں گے،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سربراہ عوامی تحریک کا کہناتھا کہ حکومت نے معصوم لوگوں کی جانیں لیں،حکومت سے خیر کی توقع نہیں، جبکہ سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کوئی ثالثی نہیں چاہئے ،حکمران نشان عبرت بنیں گے ،انہوں نے کہاکہ مظلوموں کیلئے قصاص اور انصاف چاہئے ،یتیموں کی آہ ان کو کسی قیمت بچنے نہیں دے گی،دونوں بھائی اور ان کے ساتھی جیل میں ہوں گے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

لاہور -