بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں را اور این ڈی این ملوث ہے،ہشتگردی میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا،سرفراز بگٹی

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں را اور این ڈی این ملوث ہے،ہشتگردی میں ملوث ...
بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں را اور این ڈی این ملوث ہے،ہشتگردی میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا،سرفراز بگٹی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،را اوراین ڈی ایس بلوچستان کے حالات خراب کررہے ہیں،دہشتگردی میں ملوث افراداورسہولت کاروں کوگرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردپولیس افسروں پرحملوں میں بھی ملوث ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان سے خودکش بمبارکولانے والے ملزم کو بھی گرفتارکر لیا ،بلوچستان میں بڑے حملوں کے سہولت کاروں کوکیفرکردارتک پہنچایا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے اورشہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیاجائے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کوئٹہ