سازشیں کرنے والوں کوعوام الیکشن میں لگام ڈالیں گے،نوازشریف نے رکاوٹوں کے باوجود ملک سے اندھیرے گئے،مریم اورنگزیب

سازشیں کرنے والوں کوعوام الیکشن میں لگام ڈالیں گے،نوازشریف نے رکاوٹوں کے ...
سازشیں کرنے والوں کوعوام الیکشن میں لگام ڈالیں گے،نوازشریف نے رکاوٹوں کے باوجود ملک سے اندھیرے گئے،مریم اورنگزیب

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سازشیں کرنے والوں کوعوام الیکشن میں لگام ڈالیں گے،عمران خان اب بھی اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں،جوشخص اداروں پرحملہ کرتارہااس سے کون جواب مانگے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں کارخانے لگ رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا تھا،حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کااعلان کیا ہے،ساڑھے 3سال میں بجلی کی پیداوارگزشتہ 66برس سے زیادہ رہی،16ہزار 480میگاواٹ پیداواراور 14ہزارمیگاواٹ طلب ہے،پاورپروجیکٹس مکمل ہونے پرایک شخص تہمت لگارہا ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے رکاوٹوں کے باوجود ملک سے اندھیرے گئے،منتخب وزیراعظم کواقامہ کی بنیادپرنااہل کیاگیا،عوام دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کو کس طرح سازش کا شکار بنایا گیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کسی دھرنے کامتحمل نہیں ہوسکتا،اداروں کو پاکستان کے آئین کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا،وزیر مملکت نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پرہوں گے،پاکستان میں ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کوکرداراداکرناہوگا،انہوں نے کہاکہ 2013 میں دہشت گردی کاچیلنج تھا،ابدہشت گردی میں بڑی حد تک کمی آئی ہے،عوام اورافواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔حکومت نے بیڈاورگڈ طالبان کے فرق کے بغیرکارروائیاں کی گئیں،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے فیصلے پر ان کا کہناتھا کہ زعیم قادری نے بیان دیا ہے کہ فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی