زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

  

  ترقی مل جائے گی؟

محمد عمیر.... لاہور

سوال: میں پاک نیوی میں سروس کر رہا ہوں میری خواہش ہے کہ میں آفیسر بن جاﺅں؟

جواب: لگائے گئے زائچہ کے مطابق آپ اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن موجودہ وقت زیادہ صبر و تحمل اور محنت طلب ہے موجودہ وقت میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ موجودہ وقت اور روحانی تدبیر سے گزاریں ۔نیک مقاصد میں کامیابی کے لےے نماز تہجد ادا کریں اور اپنے صدقات دیں۔

کیا اس لڑکی سے شادی ہوجائے گی ؟

خضر عباس.... قصور

سوال: میں ایک لڑکی سے بہت محبت کرتا ہوں ،کیا وہ لڑکی میرے نصیب میں ہے؟

جواب: آپ کے زائچہ کے مطابق جذباتی معمولات میں مشکلات نظر آ رہی ہیں، غیر شرعی کاموں سے پرہیز کریں۔ جذباتی معمولات میں کامیابی کے لیے درست طریقہ اختیار کریں اور نکاح کا پیغام بھیجیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں انشاءاللہ آپ کی روحانی مدد کی جائے۔

م ، غ، پ اور ش کے حروف سے جس کا نام شروع ہوگا،وہی لڑکی ملے گی

شاہد سلطان.... عارف والا

جواب: آپ کی شادی کے تجزیہ کے مطابق ساتویں گھر میں شمس کی موجودگی شادی میں دیر اور ازدواجی زندگی میں مسائل کو ظاہر کرتی ہے ایسی صورتِ حال میں صاحب زائچہ کو پسند کا رشتہ ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے صاحب زائچہ کو اپنی پسند اور سوچ اپنے حالات واقعات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ازدواجی معاملات میں کامیابی کے لیے عمل نصیب کشائی کا عمل کروائیں۔ میم اور غین، پ اور ش کے حروف آپ کے ازدواجی شریک حیات نام کو ظاہر کرتے ہیں۔

ہر کام الٹا پڑجاتا ہے

محمد منظور.... مرید کے

سوال: میں جو بھی کام کرتا ہوں وہ مجھے اُلٹا پڑ جاتا ہے۔ تعلیمی مسائل بھی ہیں مہربانی فرما کر میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب: لگائے گئے زائچہ کے مطابق آپ زحل کی ساڑھ ستی کا شکار ہیں۔ زخل آپ کے زائچہ میں نحس نظرات تکوینی گھروں کو دیکھ رہے ہیں۔یہ گھر قسمت اور مستقبل بنانے میں بہت اثر انداز ہوں گے ۔ جب زحل کی نحوست ان گھروں پر اثر پذیر ہوتی ہے تو شخصیت پر بہت سارے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طبیعت میں بے چینی اور انتشاری کیفیت، منفی سوچیں، کسی کام میں دل نہ لگنا، غصہ اور چڑچڑاپن ہونا تعلیم، کاروبار ہر معاملے میں رکاوٹیں اور پریشانی کا آنا، ایک تو حالات کی ستم گری اور اوپر سے زائچوں کی نحوست بھی۔ آپ کو مکمل روحانی تدبیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

روحانی تدابیر اختیار کریں

رفعت.... رائے ونڈ

جواب: لگائے گئے حساب کے مطابق پسند کی شادی میں مشکلات ہیں ،روحانی تدابیر اختیار کریں ۔

اگلے سال خوشخبری ملے گی

شاہد رضوان .... کراچی

سوال: میں کافی عرصہ سے معاشی اور گھریلو پریشانیوں کا شکار ہوں۔ براہِ مہربانی فرما کر میرا زائچہ بنا کر بتا دیں کہ میرے حالات کب بہتر ہوں گے؟

جواب: آپ کے زائچہ کے تجزیے کے مطابق آپ زحل کی ساڑھ ستی کاشکار ہیں ۔پیدائشی زائچہ حسب زحل خانہ مال میں بیٹھا ہے۔ جس کی وجہ سے معاشی مشکلات زیادہ آئیں گی۔ زائچہ میں مہاد شا اس وقت مریخ کی چل رہی ہے۔ یہ دور 19-08-2012 سے شروع ہے اور 19-08-2018 تک چلے گا۔ آپ ذہنی دباﺅ، بے چینی کا شکار ہوں گے۔لہٰذا محتاط رہاکریں۔

بیرون ملک سفر کے لئے اچھے وقت کا انتظار

ریاض .... سکھر

سوال: میں بیرون ملک ملازمت کے لیے کب تک جا سکتا ہوں۔

جواب: سفر کے لحاظ سے آپ کے زائچہ میں مشکلات نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ اگر آپ بیرون ملک چلے بھی گئے تو وہاں سیٹل ہونے میں مشکلات آئیں گی۔ سفر میں کامیابی کے لیے لوح سفر بنوا کر پاس رکھیں۔ مبارک نگینہ زمرد پہنیں۔ ہر بدھ والے دن سبز طوطوں کو سبز مرچیں پلائیں۔ سفری دستاویزات کو بھیجتے وقت مبارک وقت کا تعین ضرور کروا لیں، انشاءاللہ ضرور بہتری ہو گی۔

دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں

محمد سلیم .... گجرات

سوال: میرے ہر کام میں رکاوٹ آ جاتی ہے۔ میری پوری فیملی مسائل کا شکار ہے۔ 2012ءمیں میرے نکاح ہوا اور اس کے بعد طلاق ہو گی براہِ مہربانی میرا زائچہ بن کر بتائیں میری آئندہ شادی کب تک متوقع ہے؟

جواب: آپ کے پیدائشی زائچہ میں زحل کی نحس نظر ساتویں گھر کو متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے شادی اور ازدواجی زندگی میں مسائل نظر آ رہے ہیں۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ شادی کے معاملے میں خصوصی محتاط روی کا مظاہرہ کریں۔ شادی سے پہلے ہونے والے شریک حیات کا زائچہ چیک کرائیں۔ مزید روحانی طور پر عمل نصیب کشائی کروائیں تاکہ ساتویں گھر کی نحوست کو دور کیا جا سکے۔ مبارک نگینہ زرد پکھراج پہنیں انشاءاللہ بہتری ہو گی۔

۔۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید : مخفی علوم