”آزاد قوم کا فقیر غلام قوم کے نواب سے بھیک نہیں لے سکتا“ایک ترک گداگر کا ہندوستانی نواب کو انتہائی کرارہ جواب
جن دنوں جوش ملیح آبادی دہلی سے رسالہ ”کلیم“ نکالتے تھے، انہوں نے کلیم میں ایک واقعہ شائع کیا کہ ہندوستان کے ایک رئیس استنبول سیاحت کے لیے گئے۔ وہ بازار میں گھوم رہے تھے کہ ایک فقیر پر نظر پڑی۔ رئیس نے اسے پانچ روپے کا نوٹ دینا چاہا۔ فقیر نے سوال کیا”آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟“
جواب دیا”ہندوستان کے “ فقیر نے نوٹ لینے سے انکار کر دیا۔ رئیس سمجھا، متکبر ہے یا حریص ہے۔ رئیس نے دھتکارا تو فقیر بولا”معاف کیجئے جناب! آزاد قوم کا فقیر غلام کے نواب سے بھیک نہیں لے سکتا۔“
ریحان اکبر۔لاہور