جس دن میرا استعفی کا مطالبہ نہیں آتا پریشان ہو جاتاہوں:رانا ثنا اللہ

جس دن میرا استعفی کا مطالبہ نہیں آتا پریشان ہو جاتاہوں:رانا ثنا اللہ
جس دن میرا استعفی کا مطالبہ نہیں آتا پریشان ہو جاتاہوں:رانا ثنا اللہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرے استعفی کا مطالبہ تو ہر روز ہی آتا رہتا ہے جس دن یہ مطالبہ نہ آئے اس دن پریشان ہو جاتا ہوں۔

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ جاری کردی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کر دی گئی جو کچھ دیر تک ہر کوئی http://www.dgpr.punjab.gov.pk/vd/dgpr/ پر دیکھ سکے گا ،رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ عدالتی حکم کے بعد شہباز شریف کی ہدایات پرکیا گیا ہے۔پریس کا نفرنس کے دوران ان کے استعفی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس دن یہ مطالبہ نہ آئے اس دن پریشان ہو جاتا ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کی دھرنے پر بیٹھے مظاہرین نے بھی ان کا استعفی کا مطالبہ کئے رکھا تھا تاہم بعد میں حکومت سے مذاکرات کے بعدانہوں نے یہ مطالبہ چھوڑ دیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور