زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد پشاور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکارتعینات

زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد پشاور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکارتعینات
زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد پشاور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکارتعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(صباح نیوز)پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر برقعہ پوش دہشت گردوں کے حملے کے بعد شہر بھر میں ناکوں پرخواتین پولیس اہلکار تعینات کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز سجاد خان کاکہناتھا کہ پولیس ناکوں پر خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ برقعہ پوش دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا ہے ۔ خواتین پولیس اہلکار علاقہ غیر سے آنے والی خواتین کی شناخت اور چیکنگ کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔پشاور میں سنیپ چیکنگ میں پہلی بار خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کو پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

پشاور -