چینی صدر کی آنگ سان سوچی سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

چینی صدر کی آنگ سان سوچی سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
چینی صدر کی آنگ سان سوچی سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

  

بیجنگ(آن لائن) چین کے صدر شی جن پنگ اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ملاقات میں صدر شی نے دونوں ممالک کے درمیان ایک اقتصادی راہداری تعمیر کرنے کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ پیشکش چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ایشیا اور یورپ کو جوڑتے ہوئے ایک بڑی اقتصادی پٹی بنائی جائے گی۔ دونوں رہنما ایسے وقت میں ملے ہیں جب میانمار کے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برتاؤ پر بین الاقوامی تنقید کی جا رہی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی