کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کی ’فوجی سفارتکاری‘ پر بات کی گئی:آئی ایس پی آر

کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کی ’فوجی سفارتکاری‘ پر بات کی گئی:آئی ایس ...
کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف کی ’فوجی سفارتکاری‘ پر بات کی گئی:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرکانفرنس ہوئی جس دوران آرمی چیف کی ’فوجی سفاتکاری‘ پر گفتگو کی گئی جبکہ انہوں نے شرکا کوبیرون ملک کے حالیہ دوروں اورپا کستان کادورہ کرنیوالے غیرملکی عہدیداروں سے ملاقاتوں پراعتمادمیں لیا ،کانفرنس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال ،آپریشن ردالفساد ،خوشحال بلوچستان پروگرام اور بلوچستان میں ترقیاتی استحکام کے معاملات پرغورکیاگیا۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن،آپریشن کے فیصلے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی رائے نہیں لی گئی: جسٹس نجفی رپورٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں پاک افغان سرحدپرسیکیورٹی اقدامات پربھی بات چیت ، جبکہ آپریشن ردالفساد خوشحال بلوچستان پروگرام کابھی جائزہ لیاگیا۔کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کے ا ندرونی استحکام اور افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں