سعودیہ، اسرائیل مشترکہ فوجی ہیڈ کوارٹر بنا لیں:سی آئی اے کا مشورہ
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل مل کر کام کررہے ہیں ،میں مشورہ دوں گا کہ دونوں ممالک مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرلیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے موقع پرمائیک پومپیو کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے باعث دونوں ملکوں میں فاصلے کم ہوئے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرنا چاہیے، اس صورت میں دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آسکتا ہے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں