شہبازشریف کے سیکریٹری نے آگاہ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ رانا ثنااللہ نے کیا: رپورٹ

شہبازشریف کے سیکریٹری نے آگاہ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ رانا ثنااللہ نے کیا: ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جسٹس باقر نجفی کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ شہبازشریف کے سیکریٹری نے آگاہ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ رانا ثنااللہ نے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایڈو کیٹ جنرل پنجاب سے کوئی قانونی رائے نہیں لی گئی ،شہبازشریف کا حلفیہ بیان ہے کہ 17جون کی صبح کا واقعہ ٹی وی سے پتہ چلاہے جبکہ دوسری جانب شہبازشریف کے سیکریٹری نے آگاہ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ رانا ثنا نے کیا ۔رپورٹ میں یہ بھی بات واضح کی گئی کہ آپریشن کا مقصد ادارے کے ارد گرد تجاوزات کو ہٹانا تھا ،فائرنگ کس کے حکم سے ہوئی پولیس افسر بتانے کیلئے تیار نہیں،فائرنگ احکامات پر خاموشی سے پولیس تعاون کا اندازہ لگایا جاسکتاہے،صاف نظر آتاہے کہ تمام اہلکار ٹریبونل سے تعاون نہ کرنے پر متفق ہیں،پولیس کی خاموشی سے لگتاہے کہ ان کو ہر صورت کسی کے حکم کی تعمیل کرنا تھی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی