انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے لیے حسان خان کپتان ہوں گےانڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا، قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ 7 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا

انڈیا والو سن لو!کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،2بار ن لیگ کی جمہوریت بچائی اب اپنی جمہوریت لائیں گے: آصف زرداری

تفصیلات کے مطابق جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے 15 رکنی قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، حسان خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس میگا یونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔ منتخب کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل نذیر، محمد طحہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، کپتان حسان خان، موسی خان، شاہین شاہ، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی، سلیمان شفقات شامل ہیں جبکہ ریزو پلیئرز میں محمد جنید، حیدر علی، محمد الیاس، اعظم خان اورمختار احمد کو جگہ ملی ہے۔

انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ میں 3 اور 5 جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ 2 میچز بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل