سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، سعودیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، سعودیوں کے لیے بڑی ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، سعودیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد و وزیر دفاع محمد بن سلمان اپنے عوام میں مقبولیت کے سب ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکے ہیں۔ اب انہوں نے دنیا بھر کے سیاسی رہنماﺅں ، کاروباری شخصیات ، دانشوروں اور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر 2017‘ کا اعزاز بھی جیت لیا ہے ۔

اس عالمی مقابلے میں انہیں کل 24 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسرے نمبر پر ہیش ٹیگ #MeToo رہا جسے کل 6 فیصد ووٹ ملے۔ تیسرے نمبر پر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے سابق کھلاڑی کالن کیپرنکن، سپیشل قونصل رابرٹ میولر اور امریکا آنے والے پناہ گزینوں کا نمائندہ ادارہ ’ڈریمرز‘ مشترکہ طور پر رہے، جنہیں 5 فیصد ملے۔ ’پرسن آف دی ائیر‘ ایوار ڈکے حتمی نتائج غیر رسمی طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ رسمی طور پر ان کا اعلان کل (بروز 6 دسمبر) کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا