سعودی عرب نے فلسطین کے تنازعہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی:جیرڈ کوشنر

سعودی عرب نے فلسطین کے تنازعہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی:جیرڈ کوشنر
سعودی عرب نے فلسطین کے تنازعہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی:جیرڈ کوشنر

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی مساعی میں اہم کردار ادا کیا۔ الریاض نے قضیہ فلسطین کے حل کو ترجیح دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروکنگز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کے بعدصحافی کی جانب سے جب کوشنر سے پوچھا گیاکہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے غیرملکی دورے دوران سعودی عرب کا انتخاب کیوں کیا تو ان جیرڈکوشنر کہنا تھا کہ سعودی عرب مقدس مقامات کا مرکز اورعالمی رہنماؤں کے اجتماع کے لیے بہترین مقام ہے جبکہ سعودی عرب نے فلسطین کے تنازعہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی