جہاز میں کونسی سیٹ پر بیٹھیں تو سب سے بہترین سروس ملتی ہے؟ معروف ایئرلائن کے عملے نے راز بے نقاب کر دیا

جہاز میں کونسی سیٹ پر بیٹھیں تو سب سے بہترین سروس ملتی ہے؟ معروف ایئرلائن کے ...
جہاز میں کونسی سیٹ پر بیٹھیں تو سب سے بہترین سروس ملتی ہے؟ معروف ایئرلائن کے عملے نے راز بے نقاب کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تھکا دینے والے طویل فضائی سفر کے جملہ مصائب میں سے ایک کھانے کا انتظار بھی ہے۔ جب ایئرہوسٹسز کھانا دینا شروع کرتی ہیں تو اکثر مسافروں کا نمبر اس وقت آتا ہے جب وہ جھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں۔ تاہم اب ایک فضائی میزبان نے کچھ ایسی سیٹیں بتا دی ہیں جو آپ بُک کروائیں تو آپ کو اس جھلاہٹ سے نجات مل سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈین ایئر نامی سٹیورڈ نے بتایا ہے کہ ”فضائی سفر کے دوران جہاز میں کھانا فرنٹ اور بیک سے شروع کیا جاتا ہے چنانچہ آپ کی سیٹ یا تو بالکل اگلے حصے میں ہونی چاہیے، یا پھر بالکل عقب میں۔ اس طرح آپ کو سب سے پہلے کھانا ملے گا۔“

سعودی عرب نے فلسطین کے تنازعہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی:جیرڈ کوشنر
ڈین ایئر کا کہنا تھا کہ ”کھانا جلد ملنے اور آرام دہ سفر کے حوالے سے جہاز کی ایک سیٹ سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے اور یہ 1اے ہے۔ یہ سیٹ جہاز کی تمام سیٹوں کی ملکہ خیال کی جاتی ہے۔ اس میں ٹانگیں پھیلانے کے لیے بھی سب سے زیادہ جگہ ہوتی ہے اور سب سے آگے ہونے کی وجہ سے اس پر بیٹھے مسافر کو کھانا اور مشروبات بھی سب سے پہلے ملتے ہیں۔تاہم اگر آپ اس سیٹ پر بیٹھے ہیں تو خود کو کمبل وغیرہ میں لپیٹ کر رکھیں کیونکہ جہاز کی اسی سیٹ پر سب سے زیادہ ٹھنڈک بھی ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -