انجلینا جولی جیسی بننے کی خواہش میں اپنا چہرہ اس طرح کا کرنے والی لڑکی کی تصاویر اصلی ہیں یا فوٹوشاپ؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی، معمہ حل ہو گیا

انجلینا جولی جیسی بننے کی خواہش میں اپنا چہرہ اس طرح کا کرنے والی لڑکی کی ...
انجلینا جولی جیسی بننے کی خواہش میں اپنا چہرہ اس طرح کا کرنے والی لڑکی کی تصاویر اصلی ہیں یا فوٹوشاپ؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی، معمہ حل ہو گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی ایک ایرانی مداح نے اپنی شکل و صورت اداکارہ کے جیسی بنانے کے لیے درجنوں بار سرجری کروائی اور اب اس کی شکل ایسی ہو چکی ہے کہ دیکھ کر آپ خوف کھائیں گے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ سحر تابر نامی اس لڑکی نے اپنی تصاویر کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں جو جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی۔ اکثر لوگوں نے کہا کہ یہ اس کا اصل چہرہ نہیں ہے۔ اس نے فوٹو شاپ کے ذریعے ان میں تبدیلی کی ہے۔ اب پہلی بار سحر خودمنظرعام پر آ گئی ہے اور اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنی تصاویر میں معمولی تبدیلی کی تھی لیکن زیادہ تر یہ حقیقی ہیں۔

اس نے بتایا کہ ”میں انجیلینا جولی کی اس حد تک مداح ہوں کہ ان جیسی دکھنے کے لیے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں، چنانچہ اس مقصد کے لیے میں اب تک 50بار سرجری کروا چکی ہوں۔ “ اپنی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس نے کہا ہے کہ ”لوگ جس طرح میری تصویروں کا تنقیدی جائزہ لے رہے ہیں وہ مجھے پسند نہیں۔ لگتا ہے لوگ 18ویں صدی عیسوی میں زندہ ہیں اور ٹیکنالوجی یا میک اپ سے بالکل واقف نہیں ہیں۔ “ سحر نے اپنی سرجری سے پہلے کی کچھ تصاویر بھی اب شیئر کی ہیں جن میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہے اور صارفین کفِ افسوس مَلتے نظر آ رہے ہیں کہ آخر اس نے سرجری کروا کر اپنا اتنا خوبصورت چہرہ کیوں برباد کر لیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس