کسی نے فکسنگ کی آفر کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا:فاسٹ باؤلرمحمد عرفان

کسی نے فکسنگ کی آفر کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا:فاسٹ ...
کسی نے فکسنگ کی آفر کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا:فاسٹ باؤلرمحمد عرفان

  

کراچی( آن لائن) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پیسر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اگر اب کسی نے فکسنگ کی آفر کی کوشش کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کااپنے بیان میں کہناتھا کہ اگر اب کسی نے غلط راہ پر ڈالنے کی کوشش کی تو گریبان سے نہیں بالوں سے کھینچتا ہوا اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس لے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چھوٹی سی غلطی ہوئی میں نے وقت پر حکام کو نہیں بتایا تھا، تاہم اب دوست یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کرے تو سب سے پہلے( اے سی ایس یو) کو بتاؤں گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل