امریکی پابندیوں کا توڑ،وینزویلا میں نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

امریکی پابندیوں کا توڑ،وینزویلا میں نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا اعلان
امریکی پابندیوں کا توڑ،وینزویلا میں نئی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

  

کراکس(این این آئی)وینزویلا کی حکومت نے ملک میں کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے صدر نکولس مادورونے کہاکہ پیٹرونامی یہ کرنسی امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد مالی پابندیوں کا ایک حل ہے۔ پیٹرو کو تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک کے معدنی ذخائر کا تحفظ حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ امریکا نے اگست میں مادورو حکومت پر عائد پابندیوں کو سخت بنا دیا تھا۔ اس کے بعد سے وینزویلا کا مالی بحران مزید شدید ہو گیا ہے۔ کرپٹو بغیر کسی ٹھوس وجود کے صرف انٹرنیٹ پر موجود ڈجیٹل کرنسی کو کہتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی