آسٹریلیا میں خفیہ امریکی چھاؤنی میں داخل ہونے پر6 مظاہرین کو جرمانہ

آسٹریلیا میں خفیہ امریکی چھاؤنی میں داخل ہونے پر6 مظاہرین کو جرمانہ
آسٹریلیا میں خفیہ امریکی چھاؤنی میں داخل ہونے پر6 مظاہرین کو جرمانہ

  

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں ایک خفیہ امریکی چھاؤنی کا حصار توڑنے والے6 مظاہرین کے ایک گروپ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ 5 مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل اس گروپ کو آسٹریلیا اور امریکا کی مشترکہ چھاؤنی میں داخل ہونے کا مجرم قرار دیا گیا۔ جج کا کہناہے کہ ان کے اس احتجاج سے پائن گیپ نامی چھاؤنی کو کوئی حقیقی خطرہ لاحق نہیں ہوا تھامگر مظاہرین نے زبردستی اندر گھس کر قانو ن کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ برس ستمبر کا ہے اور یہ افراد جنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی