آصف علی زرداری نے باقاعدہ طورپر پارٹی قیادت بلاول بھٹوکے نام کر دی

آصف علی زرداری نے باقاعدہ طورپر پارٹی قیادت بلاول بھٹوکے نام کر دی
آصف علی زرداری نے باقاعدہ طورپر پارٹی قیادت بلاول بھٹوکے نام کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی کمان بلاول بھٹوزرداری کے حوالے کر دی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا 50واں یوم تاسیس،بلاول بھٹونے نئے منشور کا اعلان کر دیا

اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے50ویں یوم تاسیس کے موقع پر عوامی اجتماع خطاب کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان باضابطہ طور پرچیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کر دی ،اس موقع پرآصف علی زردری کا کہنا تھا کہ دعاوں کے ساتھ میں آج بلاول آپ کے حوالے کرتا ہوں امید کرتا ہوں جیسے آپ نے بی بی اور  مجھ سے وفا کی بلاول سے بھی کریں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی نے آج قیادت کی ذمہ داری مجھے دے دی ہے آج یہ میراث تیسری نسل کو منتقل ہو رہی ہے۔

انڈیا والو سن لو!کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،2بار ن لیگ کی جمہوریت بچائی اب اپنی جمہوریت لائیں گے: آصف زرداری

واضح رہے کہ آج ہونے والے عوامی اجتماع میں چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے نئے منشور کا ابھی اعلان کیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : اسلام آباد