جرمن ریاست تھورنگیا کے دفتر استغاثہ میں ایک مشتبہ پیکٹ موصول،دستی بم برآمد

جرمن ریاست تھورنگیا کے دفتر استغاثہ میں ایک مشتبہ پیکٹ موصول،دستی بم برآمد
جرمن ریاست تھورنگیا کے دفتر استغاثہ میں ایک مشتبہ پیکٹ موصول،دستی بم برآمد

  

برل(این این آئی)جرمن ریاست تھورنگیا کے دفتر استغاثہ میں ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہواجس میں سے دستی بم موصول ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعلٰی بوڈو رامیلوف نے بتایا کہ پولیس نے دستی بم برآمد ہونے پر پیکٹ کو فوری طور پر قبضے میں لے لیا اور اس سلسلے میں تفتیشی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب صوبے کے وزیر اعلی نے اسے ایک سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو پوٹسڈام شہر کے ایک میڈیکل سٹور میں بھی ایک مشکوک پیکٹ موصول ہوا تھا، جس کے بعد قریب میں لگی کرسمس مارکیٹ کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی