لائنل میسی کا مجسمہ ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد کا نشانہ
بیونس آئرس (یواین پی)ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لائنل میسی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مسمار کر ڈالا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ مجسمہ30 سالہ کھلاڑی کے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سٹی میئر ہورسیو روڈریگز لاریٹا کی جانب سے دریائے لاپلیٹا کے کنارے نصب کیا گیا تھا لیکن رواں سال دوسری مرتبہ اس کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس بار مجسمے کی ٹانگوں کو جڑ سے اکھاڑا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ مجسمے کو دوبارہ اصل حالت میں لانے کیلئے بھی بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں