ایشز سیریز ،انگلینڈکی بہترین کاردگی ،دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

ایشز سیریز ،انگلینڈکی بہترین کاردگی ،دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
ایشز سیریز ،انگلینڈکی بہترین کاردگی ،دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

  

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی کی بدولت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ،انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 178رنز درکار جبکہ اس کی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں،کریز پر اس وقت کپتان جوئی روٹ اور کرس وہوکس موجود ہیں جہنوں نے بالترتیب67اور5رنز بنائے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے :جاوید ہاشمی

برسبین میں ایشز سیریز کے حوالے سے کھیلے جانے والے دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل آسٹریلیا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 53رنز سے دوبارہ شروع کیا تو اس کی باقی وکٹیں 85رنز کامجموعہ ہی بنا سکی۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 138رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی ،ان کی بیٹنگ کی تباہی جمیزاینڈرسن اور کرس وہوکس نے اڑائی باﺅلرز نے بالترتیب 5اور4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

354رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنالئے ،کریز پر اس وقت کپتان جوئی روٹ اور کرس وہوکس موجود ہیں جہنوں نے بالترتیب67اور5رنز بنائے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل