چھوٹو گینگ کے مقدمات ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

چھوٹو گینگ کے مقدمات ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کی ...
چھوٹو گینگ کے مقدمات ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چھوٹو گینگ کے مقدمات ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر ملزمو ں اور دیگر فریقین کے وکلاءکو 14 دسمبر کو طلب کر لیاہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی، محکمہ پراسیکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خرم خان پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چھوٹو گینگ کے ملزموں کے خلاف ڈی جی خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مختلف مقدمات کے ٹرائل زیر سماعت ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا ملتان میں جیل ٹرائل کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ملزموں کے ملتان جیل ٹرائل سے ڈی جی خان انسداد دہشت گردی کی عدالت کا وقت ضائع ہو رہا ہے، دو برس کے باوجود چھوٹو گینگ کا ٹرائل نہیں ہو پا رہاہے، پراسیکیوشن کی جانب سی عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چھوٹو گینگ کے مقدمات کا ٹرائل ملتان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین وکلا کو 14 دسمبر کو طلب کر لیاہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور