فیض آباد دھرنے کے دوران ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

فیض آباد دھرنے کے دوران ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش کے خلاف درخواست سماعت ...
فیض آباد دھرنے کے دوران ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنے کے دوران ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک درخواست پر آج 6دسمبر کوسماعت کریں گی۔

سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے دھرنے کی نشریات روکنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نشریات روکنے کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے نشریات کی بندش پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، درخواست گزار کے مطابق میڈیا پر پابندی عائد کرنا آڑٹیکل 19 (اے )کی خلاف ورزی ہے اور اس طرح شہریوں کی معلومات تک رسائی روکی گئی ہے،درخواست گزار نے الزام لگایا کہ میڈیا حقائق کی نشاندہی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکٹرانک میڈیا کو آف ایئر کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے.عدالت عالیہ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ،جسٹس عائشہ اے ملک اس پردرخواست پر سماعت کریں گی۔

مزید : لاہور