فیس بک پر بیوی کی فحش تصاویراپ لوڈ کرنے کے ملزم ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی درخواست ضمانت مسترد

فیس بک پر بیوی کی فحش تصاویراپ لوڈ کرنے کے ملزم ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی ...
فیس بک پر بیوی کی فحش تصاویراپ لوڈ کرنے کے ملزم ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک پر اپنی بیوی کا فحش مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس قاضی امین نے سید جنید اختر کی درخواست پر سماعت کی، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی بیٹی عائشہ نے اپنے شوہر جنید تنویر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی شادی سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کے بیٹی عائشہ سے طے پائی تھی، درخواست گزار ڈی آئی جی جنید تنویر نے موقف اختیار کیا کہ الزام علیہ میری بیوی ہے اور وہ اپنی بیوی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سوچ بھی نہیں سکتا، میرے اوپر لگایا جانے والا الزام بے بنیاد ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت منظور کرے، دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فحش مواد آپ لوڈ کرنے کے واضح ثبوت ہیں،فیس بک آئی ڈی اور انٹرنیٹ آئی پی ایڈریس سے ملزم تک پہنچے ہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔

مزید : لاہور