نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص نہ کرنے کا اقدام چیلنج

نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص نہ کرنے کا اقدام چیلنج
نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص نہ کرنے کا اقدام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کردیا گیاہے۔

درخواست سول سوسائٹی کے رہنما اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نابینا افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں لیکن پنجاب حکومت مسلسل انہیں نظر انداز کررہی ہے جس کے باعث نابینا افراد سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہیں، درخواست میں مزیدکہا گیاکہ پنجاب حکومت نابینا افراد کے لیے بھرتیوں کوٹہ مختص نہیں کررہی ہے اور ایسے نابینا افراد کو نظر انداز کیا گیا جو میرٹ پر پورا اترتے ہیں، درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ عدالت نابینا افراد کے لیے سرکاری محکموں میں نوکریوں کا کوٹہ مختص کرنے کا حکم جاری کرے۔

مزید : لاہور