ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان

ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا ...
ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان

  

ممبئی(این این آئی)بھارتی کرکٹرز کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے کا امکان روشن ہو گیا جبکہ ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے کنٹریکٹ میں ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 12 کروڑ روپے سالانہ مل سکتے ہیں ،اس وقت وہ 2 کروڑ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں ،اسی طرح بی اور ڈی گریڈ پلیئرز کے معاوضے بھی بالترتیب 8 اور 4 کروڑ سالانہ ہونا ممکن ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کپتان کوہلی، دھونی اور کوچ روی شاستری نے بورڈ حکام سے ملاقات کی ،جس میں بھارتی پلیئرزکی تنخواہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پلیئرز کے مقابلے میں بہت کم ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل