بھارت میں مسلمان (کل) بابری مسجد کی شہادت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے،ایودھیامیں دفعہ 144 نافذ

بھارت میں مسلمان (کل) بابری مسجد کی شہادت کیخلاف یوم سیاہ منائیں ...
بھارت میں مسلمان (کل) بابری مسجد کی شہادت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے،ایودھیامیں دفعہ 144 نافذ

  

ایودھیا (آئی این پی ) بھارت میں مسلمان (کل) بابری مسجد کی شہادت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے جبکہ ایودھیا میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کل بروز(بدھ) 6 دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کو 25 برس گزر جائیں گے،جس کے حوالے سے مسلم تنظیمیں یوم سیاہ مناتے ہوئے اپنے اپنے تجارتی ادارے بند رکھیں گی اورمساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے دعا ئیں کریں گے۔اس موقع پر جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں وہیں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سٹی وندھیہ واسنی رائے نے کہا ہے کہ ضلع میں دفعہ 144 لگا دیی گئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی