سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ،حیرت انگیز انکشاف کر دیا ،ہر کوئی دنگ رہ گیا

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ،حیرت انگیز ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ،حیرت انگیز انکشاف کر دیا ،ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کمیشن کے سامنے انٹیلی جنس بیورو نے بھی اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 17جون2014ءکو صبح ساڑھے 9بجے پولیس نے عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ کے سامنے لگے ہوئے بیرئرز ہٹانے کے لئے ایک اور کوشش کی ، جس کے دوران انہوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے گھر کی جانب پیش قدمی شروع کردی اور جو ں ہی پولیس گھر کے مرکزی دروازے پر پہنچی ، اسی دوران گھر کی پہلی منزل کی بالکونی سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، اسی دوران آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے جوانوں میں خبر مشہور ہوگئی کہ زخمی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جب آئی ایس آئی نے ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے اہم کردار کو خفیہ رپورٹ دی تو اس نے آگے سے کیا کہا؟ ایسی بات کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا
انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کی رپورٹ کے مطابق طاہر القادری کی رہائش گاہ کی جانب پولیس کی پیشقدمی جاری رہی، اس پیش قدمی کے دوران عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور ہمدردوں نے پولیس اہلکاروں کو پتھر مارنا شروع کردئیے۔ اس کے ردعمل میں پولیس نے مظاہرین اور مزاحمت کاروں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس نے مرد و خواتین سمیت پی اے ٹی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ، اس آپریشن کے دوران عوامی تحریک کے10کارکن جاں بحق ہوئے جبکہ29پولیس اہلکاروں اورکارکنان سمیت 96افرادزخمی ہوئے جبکہ عوامی تحریک کے45 کارکنان گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

لاہور -