افغانستان نے متحدہ عرب امارات ایک روزہ میچ میں138رنز سے ہرا دیا

افغانستان نے متحدہ عرب امارات ایک روزہ میچ میں138رنز سے ہرا دیا
افغانستان نے متحدہ عرب امارات ایک روزہ میچ میں138رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان نے آئیرلینڈ کو تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں138رنز سے شکست دے دی،افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر238رنز بنائے جواب میں آئیرلینڈ کی پوری ٹیم 100رنز ہی بناپائی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ،حیرت انگیز انکشاف کر دیا ،ہر کوئی دنگ رہ گیا
شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئیرلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی آغاز میں جلد وکٹ گنوانے کے باوجود ناصر جمال اور رحمت شاہ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو   105کی شراکت داری سے مستحکم کیا۔
افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 238رنز بنائے جس میں ناصر جمال کے 53،رحمت شاہ کے 53اور راشد خان کے 48رنز نمایاں ہیں ۔
آئیر لینڈ کی جانب سے بوئیڈ رنکین نے 4اور ٹیم مرتگھ نے 3وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آئیرلینڈ کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی 46کے مجموعے پر ہی اس کی 6وکٹیں گر چکی تھی پوری ٹیم کی ہمت صرف 100رنزپر جواب دے گئی,افغانستان نے تین میچز کی سیریز  میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،سیریز کا دوسرا میچ7دسمبرکو کھیلا جائے گا۔
افغانستان کی جانب سے مجیب زردان نے 4راشد خان نے 3اور دولت زردان نے 2وکٹ حاصل کی ۔
مجیب زردان کو بہترین پرفارمنس دینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

کھیل -