سپیشل برانچ نے حکومت پنجاب کو طاہر القادری کے لندن پلان کے حوالے سے رپورٹ دی : جسٹس نجفی رپورٹ

سپیشل برانچ نے حکومت پنجاب کو طاہر القادری کے لندن پلان کے حوالے سے رپورٹ دی : ...
سپیشل برانچ نے حکومت پنجاب کو طاہر القادری کے لندن پلان کے حوالے سے رپورٹ دی : جسٹس نجفی رپورٹ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں سپیشل برانچ کی رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت اور طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی،اس ملاقات میں حکومت کے خلاف ایک اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اس اتحاد کے خدوخال طے کرنے کے لئے عمران خان ، فاروق ستار، صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجاز قادری ، شیخ رشید احمد ، پیر اعجاز حسین ہاشمی اور جنرل (ر) حمید گل سے رابطہ کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ،حیرت انگیز انکشاف کر دیا ،ہر کوئی دنگ رہ گیا

سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق اس کمیٹی کے افراد اہم سیاست دانوں سے رابطہ کریں گے اور موجود حکومت اور موجود کرپٹ سسٹم کے خلاف ”حکومت ہٹاﺅ مہم شروع کریں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طاہر القادری کو23جون2014کو پاکستان واپس آنے کا کہا گیا تھا جبکہ ان کے پرتپاک استقبال کے لئے عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں۔تاہم سپیشل برانچ کی رپورٹ بعد ازاں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرسنل سیکورٹی آفیسر(پی ایس او) نوید حیدر شیرازی کو بھی بھجوائی گئی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور