ایم کیوایم کے دھڑے بنائے جاسکتے ہیں،مہاجروں کوتقسیم نہیں کیاجاسکتا:فاروق ستار

ایم کیوایم کے دھڑے بنائے جاسکتے ہیں،مہاجروں کوتقسیم نہیں کیاجاسکتا:فاروق ...
ایم کیوایم کے دھڑے بنائے جاسکتے ہیں،مہاجروں کوتقسیم نہیں کیاجاسکتا:فاروق ستار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے دھڑے بنائے جاسکتے ہیں مگر مہاجروں کوتقسیم نہیں کیاجاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سندھ کے وڈیروں، جاگیرداروں کا احتساب ہوگا،اقتدار مافیا کے قبضے کو ختم کردیں گے،ایم کیوایم کے دھڑے بنائے جاسکتے ہیں لیکن مہاجروں کوتقسیم نہیں کیاجاسکتا،ایم کیوایم کیووٹ بینک میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنائیں گے،اب جیئیں گے توصرف عزت کے ساتھ’’ اوقات نہیں ہے آ نکھ سے آنکھ ملانے کی،بات کررہاہے ناداں نام مٹانے کی‘‘ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نمایندوں کو حق نہیں دیا جبکہ ہم آیندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی والوں کو باہر نکالیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی