پاکستانیوں کا اربوں کا نقصان ہو گیا ، لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے

پاکستانیوں کا اربوں کا نقصان ہو گیا ، لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے
پاکستانیوں کا اربوں کا نقصان ہو گیا ، لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چند دن قبل ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے کے بعد آج سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے اور 100 انڈیکس نے اپنی 39 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مایوس کن رہاہے کیونکہ 100 انڈیکس 804 پوائنٹس کمی کے بعد 38ہزار 798 پر آ گیا ہے ۔جس کے باعث کاروباری شخصیات کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ کا آغاز 39607 پوائنٹس سے ہوا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد یک تنزلی دیکھنے میں آئی ۔ سٹاک مارکیٹ کریش کرنے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : بزنس