آدمی کی دوسری بیوی نے اسے تیسری شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

آدمی کی دوسری بیوی نے اسے تیسری شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا
آدمی کی دوسری بیوی نے اسے تیسری شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک آدمی کی دوسری بیوی نے اسے تیسری شادی کرتے پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر نوٹنگھم کے 45سالہ ڈینیئل گلاسبے نامی اس شخص نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں امریکی خاتون الزبتھ ونگ کے ساتھ دوسری شادی کی اور گزشتہ دنوں واپس آ کر نوٹنگھم میں اس سے چوری تیسری شادی کر ڈالی۔ الزبتھ ونگ نے اس کی تیسری شادی کی تصاویر فیس بک پر دیکھیں اور پولیس کو اطلاع دے دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈینیئل گلاسبے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اسے بیک وقت دو بیویاں رکھنے کے جرم میں4ماہ معطل قید اور 2ہزار پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ڈینیئل نے عدالت میں عجیب منطق پیش کی کہ ”میری دوسری شادی کبھی قانوناً ہوئی ہی نہیں تھی کیونکہ میں نے وہ شادی کرتے وقت کاغذات میں غلط بیانی کی تھی۔ “ پراسیکیوٹرایلن مرفی نے عدالت میں بتایا کہ ڈینیئل نے تیسری شادی کرتے ہوئے بھی کاغذات میں صرف اپنی پہلی شادی کے متعلق بتایا تھا، دوسری شادی اس نے خفیہ رکھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ