ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنے والی خاتون سپر ماڈل بن گئی

ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنے والی خاتون سپر ماڈل بن گئی
ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنے والی خاتون سپر ماڈل بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈلنگ کے لیے کئی طرح کے معیارات طے ہیں، لڑکی دراز قد ہو، کم عمر ہو وغیرہ وغیرہ۔ لیکن اب دبئی میں ریسیپشنسٹ کی نوکری کرنے والی ایک خاتون نے یہ تصورات باطل ثابت کر دیئے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق 54سالہ برطانوی خاتون کیرولین لیبوچیری نے سالہا سال تک ریسیپشنسٹ کی نوکری کی اور جب آدھے سے زیادہ بال سفید ہو گئے تو اپنا ماڈلنگ کا شوق پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور کچھ عرصے میں ہی وہ بین الاقوامی سپرماڈل بن گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتنی زیادہ عمر میں جا کر ماڈلنگ شروع کرنے والی کیرولین کو لندن، نیویارک اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر جگہوں پر فیشن شوز میں سب سے زیادہ بلایا جا رہا ہے۔ کیرولین کا کہنا ہے کہ ”میرا نعرہ ہے کہ لوگوں کو عزت کے ساتھ بوڑھا ہونا چاہیے۔ میں اپنے سفید بالوں کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار نہیں ہوئی بلکہ مجھے ان پر فخر ہے۔ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے یہ سفید بال میرے سر پر چاندی کا تاج ہو اور میں کوئی ملکہ ہوں۔“

مزید :

عرب دنیا -