پاکستان ریلوے کا کم آمدنی والے افراد کیلئے نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ مگر اس کا نام کیا رکھا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

پاکستان ریلوے کا کم آمدنی والے افراد کیلئے نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ مگر اس کا ...
پاکستان ریلوے کا کم آمدنی والے افراد کیلئے نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ مگر اس کا نام کیا رکھا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت ریلوے نے کم آمدنی والے مسافروں کی سہولت کیلئے 23 دسمبر سے ”رحمان باباایکسپریس “ ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا آغاز 23 دسمبر سے ہو گا اور یہ ٹرین پشاور سے کراچی تک چلے گی۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا ہے کہ ’رحمان بابا ایکسپریس‘ کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور افتتاح سے پہلے تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں تیار ہیں تاہم چند بوگیوں پر کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی ٹرینوں کے حوالے سے کافی مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور اب کم آمدنی والے افراد نئی ٹرین کی آمد پر بھی بہت خوش ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ وزارت ریلوے نے مال بردار گاڑیوں کی تعداد بھی 8 سے بڑھا کر 10 کر دی ہے جبکہ سسٹم میں دو مزید ٹرینیں بھی شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مال بردار گاڑیوں کے بزنس میں اضافے کیلئے پہلے ہی ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور /سندھ /کراچی