چیف جسٹس نے کہا تو زلفی بخاری غیر ملکی شہریت چھوڑدیں گے :وفاقی وزیر فیصل واڈا کا انکشاف

چیف جسٹس نے کہا تو زلفی بخاری غیر ملکی شہریت چھوڑدیں گے :وفاقی وزیر فیصل واڈا ...
چیف جسٹس نے کہا تو زلفی بخاری غیر ملکی شہریت چھوڑدیں گے :وفاقی وزیر فیصل واڈا کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے کہا تو زلفی بخاری غیر ملکی شہریت چھوڑ دیں گے ، زلفی بخاری ایک قابل آدمی ہے لیکن اس کا قصور یہ ہے کہ وہ عمران خان کا دوست ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈا کہا کہ جو لوگ کالا کام کرچکے ہوں ،وہ ہمارے کام کو اچھا کیسے کہیں گے ؟ عمران خان کی بات کرنے کا مقصد تھا کہ فوج حکومت کے ساتھ ہے اور منشور ان کے منہ سے نکل گیا حالانکہ ان کی اس بات کا مطلب یہ نہیں تھا فوج تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوٹھکانے لگانے کیلئے حکومت بھی وہ کام نہیں کرسکتی جو سپریم کورٹ نے کیاہے اور اس کا سپریم کور ٹ کو کریڈٹ دیناچاہئے ۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی زبان پھسل گئی تھی ، اس لئے ان کے منہ سے نکل گیا کہ فوج میرے منشور کے ساتھ ہے ، عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ہیں اور فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری ایک قابل اور کامیاب آدمی ہے لیکن اس کا قصور یہ ہے کہ وہ عمران خان کا دوست ہے ، فیصل واڈا نے انکشاف کیاکہ زلفی بخاری نے مجھے بتایاہے اگر چیف جسٹس نے مجھے غیر ملکی شہریت ترک کرنے کا کہا تو میں غیر ملکی شہریت چھوڑ دوں گا ۔

مزید :

قومی -سیاست -