قبضہ مافیا کیخلاف بڑ اآپریشن، 4ارب روپے کی کمرشل اراضی واگذار

قبضہ مافیا کیخلاف بڑ اآپریشن، 4ارب روپے کی کمرشل اراضی واگذار

  

ملتان (  نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن پیراں غائب روڈ سے سبزی منڈی گیٹ تک کیا گیا۔اس آ پر یشن کے دوران 200 کنال کمرشل اراضی واگزار کرا لی گئی،اس کمرشل اراضی کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور بلوچ نے کی جبکہ پولیس،محکمہ ریونیو، کارپوریشن کے اہلکاروں اور سول ڈیفنس فورس نے کا رروائی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 میں حصہ لیا۔آپریشن میں ایکسکاویٹر، بلڈوزر اور بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ اس دوران تمام پختہ تعمیرات اور دکانیں گرا د ی گئیں اور کمرشل گودام اور احاطے زمین بوس کردیئے گئے جبکہ گھروں کے آگے زمین پر قبضہ کرنے کے لیے لگائی گئی باڑ بھی اکھاڑ دی گئی۔یاد ر ہے کہ قا بضین نے شاہراہ کے دونوں ا طراف قبضہ کر کے کمرشل کاروبار سجا رکھے تھے۔ قبضہ ما فیا کے خلا ف یہ آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔

آپریشن 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -