کاروبار متاثر‘ کمشنر تجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کریں‘ خواجہ سلیمان صدیقی 

کاروبار متاثر‘ کمشنر تجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کریں‘ خواجہ ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنے میں بر ی طرح ناکام ہو چکی ہے جگہ جگہ ریڑھی فروشوں، تھڑوں اور گاڑیوں کے کھڑے ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے سابق ڈی سی او نسیم صادق کے دور میں ملتان (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا تھا جو اب نئے آنے والے کمشنر ملتان کے لئے چیلنج ہے امید ہے کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں شیخ اکرم حکیم، شیخ جاوید اختر، سید جعفر علی شاہ، خالد محمود قریشی، جاوید اختر خان،ندیم قریشی،ذیشان صدیقی، ادریس بٹ،مراز نعیم بیگ، اشفاق انصاری، قاسم بوسن، سید فرحان زیدی،شیخ پرویز اختر،شیخ الطاف حسین،ریاض شاہین، شاہد محمود انصاری، خواجہ احمد فراز صدیقی ودیگر شریک تھے جس میں مختلف مارکیٹوں کے تاجر عہدیداران تجاوزات کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ تاجر وں نے بارہاضلعی انتظامیہ کو تجاوزات مافیا کے خلاف درخواستیں دیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ ٹریفک انتظامیہ کو بھی اس بارے آگاہ کیا گیا کہ مارکیٹوں، بازاروں کے باہر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کوختم کرایا جائے مگر کوئی شنوائی نہیں کی گئی اور خاص طور پر کارپوریشن کا عملہ تجاوزات مافیا سے روزانہ کی بنیاد پر آکر بھتہ وصول کرتا ہے جب ہم تجاوزات مافیا کو ہٹانے کا کہتے ہیں تو تجاوزات مافیا کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارپوریشن عملہ کو بھتہ دیتے ہیں خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ملتان کے مختلف علاقوں حسین آگاہی چوک، دہلی گیٹ، گھنٹہ گھر، پاک گیٹ، خونی برج، چوک شاہ عباس، نشتر روڈ،سورجکنڈروڈ، ڈبل پھاٹک چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا نے نہ صرف تاجروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں بلکہ شہریوں کو بھی آمدورفت میں شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے دوسری طرف ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ایسے حالات میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سوائے صفر کے اور کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور بازار پہلے چھوٹے ہیں لیکن تجاوزات مافیا نے تجاوزات کے زریعے سڑکوں اور بازاروں کو مزید تنگ کردیا ہے کہ جہاں سے اگر شہری جنازہ لیکر بھی گزریں تو انہیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف عملی طور پر روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن کرے اور تاجروں، شہریوں کو تجاوزات مافیا سے نجات دلائے بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کارپوریشن عملہ پر سختی کرے اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ز ختم کئے جائیں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

خواجہ سلیمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -