ڈیرہ غازیخان میں ملکی سطح کے سپورٹس مقابلے کرائیں گے‘ حنیف خان پتافی
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر‘نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاہے کہ وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ملکی سطح کے کھیلوں کے مقابلے کرائیں گے. نو تعمیرشدہ فلڈ لائٹس سپورٹس سٹیڈیم میں ملتان او رلاہو رکی ٹیموں کے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ساتھ جلد کرکٹ میچز کرائے جائیں گے. انہوں نے یہ بات ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
زیر اہتمام جمنیزیم میں انٹر ڈسٹرکٹ بوائز و گرلز ٹیبل ٹینس مقابلو ں کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈی ایس او راجن پور محمد حفیظ، ڈی ایس او لیہ امتیاز احمد کے علاوہ خالد محمود، ارشد علی، انچارج ای لائبریری شفقت رفیق اوردیگر موجود تھے. بوائز فائنل مقابلے میں ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے راجن پور کو شکست دے دی. ڈیرہ غازیخان کے سمیر حشام، گل احمر حشام، ضامن عباس، میر حمبل، ارحم، راجن پور کے غفران، محمد عمار، محمد خاور، شہروز، سہیل طفیل کو انفرادی انعامات کے علاوہ ٹرافیاں دی گئیں. گرلز کے مقابلے میں ضلع مظفرگڑھ نے پہلی اور راجن پو رنے دوسری پوزیشن حاصل کی. مظفرگڑھ کی علینہ، وریشہ، عائشہ نور اور ڈیر ہ غازیخان کی سفینہ زہرا، زارا، ماہین، سائرہ اور عروج کو انفرادی انعامات کے علاوہ فائنل ٹرافیاں دی گئیں.
حنیف خان پتافی