ملتان‘کئی گینگ سرگرم‘ مختلف علاقوں میں 27وارداتیں‘ پولیس لاعلم

      ملتان‘کئی گینگ سرگرم‘ مختلف علاقوں میں 27وارداتیں‘ پولیس لاعلم

  

ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف 27وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ممتاز آباد بازار سے محمد آصف سے نامعلوم مسلح افراد نے نقدی 70ہزار چھین لی،موضع رام کلی میں حسان احمد کے آفس میں نامعلوم چور نقدی، لیپ ٹاپ مالیت 2لاکھ36ہزار لے گئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے محلہ کھٹکانہ سے(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

رضوان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ قطب پور کے علاقے سورجکنڈ روڑ سے وقاص سے نامعلوم رکشہ ڈرائیور سامان مالیت 8ہزار لے گیا، مختیار ٹاون سے محمد سلیم، لیاقت آباد سے وقاص کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد سے شوکت علی، مظفر آباد کے علاقے چاہ رتے والہ خضر حیات، لابر مور سے محمد ظفر، مل پھاٹک سے شاکر علی موترسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محلہ حکیماں سے منور علی کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے، چوک شہیداں سے محمد زین دیگر افراد کے 15افراد کے موبائل چوری ہوگئے، بوہڑ گیٹ کے علاقے ڈیرہ ادا سے محمد طارق کی جیب سے نامعلوم چور موبائل نکال کر لے گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے باقر آباد پلی سے مبشر رضا کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، واپڈا ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ نے نسرین بی بی کے بیٹے عمر کی جیب سے موبائل نقدی مالیت 10ہزار نکال لئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے تھانہ چوک سے منور،صدر کے علاقے سورج میانی سے محمد بشیر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ الپہ کے علاقے جنگل عبداللہ سے عبدالرحمن کے گھر سے نامعلوم چور بکرے بکریاں مالیت 3لاکھ، چاہ ڈالو والہ مصری خان کے گھر سے نامعلوم چور گیس میٹر چوری کرکے لیگئے، لطف آباد میں علی نواز سے 5مسلح ڈاکو نے نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ50ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکٹر ارشد کے گھر سے نامعلوم چور سونا مالیت 3لاکھ20ہزار چوری کرکے لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے گلگشت کالونی سے طلحہ جاوید، پیزا ہٹ سے خادم حسین کی کار چوری ہوگئی، ناکہ روڑ پر طاہر حسین کی دوکان سے 3نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر نقدی 55ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں عبدالوہاب کے گھر سے چور ایل ای ڈی مالیت 45ہزار، سپریم ولاز میں طارق کے گھر سے نامعلوم چور نقدی، لیپ ٹاپ مالیت 1لاکھ8ہزار لے گئے، جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں اخلاق کی جیب سے ملزمان کریم بخش، حسنین، ثقلین نے نقدی18ہزار نکال لئے۔

لاعلم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -