معذور افراد کی بہتری کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے‘ شیخ فضل الٰہی

  معذور افراد کی بہتری کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے‘ شیخ ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہی نے کہا ہے کہ معذور افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

انہوں نے نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں کے ٹی ایم،ایوان تجارت و صنعت ملتان اور شمع بناسپتی کے تعاون سے ویڑن گرامر سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمانان خصوصی میں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،نمائندہ کے ٹی ایم امجد پاشا بٹ،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ تھے اس موقع پر کے ٹی ایم کی جانب سے معذور افرادمیں چھ الیکٹرانک وھیل چیئرزبھی تقسیم کی گئیں جبکہ صدر نیو سہارا رانا فرہادالرحمن،شمائلہ منور،مسرت پروین،رابعہ،عباس حیدر،ساجد،طارق،فیضان اور سعدنے بھی خطاب کیا تقریب میں مہمانان کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فضل الہی نے مزید کہا کہ معذور افراد کو معاشرہ میں جو مقام ملنا چاہیے وہ انہیں حاصل نہیں ہر شخص کو ان کا خیال رکھنا چاہیے اور ان سے عزت سے پیش آنا چاہیے آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی صلاحییتوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے انہیں اعتماد دیں آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ معذور افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں انہیں اچھے القابات سے پکار کر ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور انہیں خصوصی مرتبہ دے کر زندگی کے ہر شعبہ میں ان کی بھر پور رہنمائی کرنی چاہیے ان کے حوالہ سے بنی تنظیموں کی سرپرستی وقت کا تقاضا ہے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں میں معذور افراد کو ہر ممکن رسائی دی جارہی ہے نیو سہارا کے صدر رانا فرہادالرحمن نے میری اس جانب توجہ مبذول کرائی جس پر پی ایچ اے نے ملتان کے تمام پارکس میں ریمپ،ٹوائلٹ اور دیگر ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آج ان کے عالمی دن کے موقع پر میں انہیں ان سہولیات کو بطور تحفہ دے رہا ہوں امجد پاشا بٹ کے ٹی ایم ایڈمن نے کہا کہ شدید معذوروں کے لیے الیکٹرانک وھیل چیئرز دی ہیں تاکہ یہ بھی عام شہریوں کی طرح ملکی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں صدر نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن رانا فرہاد الرحمن نے شیخ فضل الہی کا آج کے دن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کرایا جبکہ اعجاز جنجوعہ نے معذور افراد کو سہولیات کے ساتھ پارکس تک رسائی دی جبکہ کے ٹی ایم نے الیکٹرانک وھیل چیئرز دیں تقریب میں ویڑن گرائمر سکول کی طالبات نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے

فضل الٰہی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -