بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی تعیناتی بارے شیڈول اسٹیبلشمنٹ کی تجاویز طلب

  بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی تعیناتی بارے شیڈول اسٹیبلشمنٹ کی تجاویز طلب

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں  ملازمین کی تعیناتی بارے شیڈو ل آف اسٹیبلشمنٹ کی تجاویز مانگ لی ہیں  اس ضمن(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

میں  چیف آفیسر میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز، ٹاون کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں  بلدیاتی ایکٹ 2019کا اطلاق کردیا گیا ہے، میٹر وپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسل، ٹاون کمیٹیز میں  ملازمین کی تعیناتی کا عمل جاری ہے، تمام چیف آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات آسامی وائز بنائی جائے اور سافٹ فارم کی شکل میں لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ارسال کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -