ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ رہائشی کالونی کو کمرشل ٹیکس نوٹس‘ درخواست پر نیشنل ہائی وے حکام سے رپورٹ طلب

  ہائی کورٹ ملتان بنچ‘ رہائشی کالونی کو کمرشل ٹیکس نوٹس‘ درخواست پر نیشنل ...

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نجی رہائشی کالونی کو کمرشل ٹیکس کے نوٹس جاری کرنے کے خلاف درخواست پر نیشنل (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

ہائی وے حکام سے 17 دسمبر کو رپورٹ اور پیراویز کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔ فاضل عدالت میں ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کے رہائشی سردار ثاقب قریشی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے خانیوال روڈ پر ایک رہائشی کالونی بنارکھی ہے جو صرف رہائشی کے لیے ہی استعمال ہوتی ہے لیکن نیشنل ہائی وے حکام نے اسے کمرشل نوٹسز جاری کردیے اور جو رقم ادا کرنے کا کہا وہ حیران کن اور خلاف قانون ہے۔ جبکہ اس کی کوئی حد بھی مقرر نہیں ہے۔ جس پر عدالت عالیہ نے حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -