بھارتی سرحدی گارڈ کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 5اہلکار ہلاک 

بھارتی سرحدی گارڈ کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 5اہلکار ہلاک 

  

نئی دہلی /سرینگر(این این آئی،آئی این پی) بھارت کی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار مارے گئے اور بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈو تبتن باڈر پولیس (آئی پی بی پی) کی طرف جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ واقعہ بائیں بازو کی شدت پسندی سے متاثرہ علاقے چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔ بیان کے مطابق (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

کانسٹیبل مسعود الرحمان کی طرف سے کی گئی اس فائرنگ سے کئی دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانبمقبوضہ کشمیر میں 2 مختلف واقعات کے دوران برفانی طوفان کی زد میں آکر4 بھارتی فوجی مارے گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے تنگڈھار علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد تین فوج ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور فوجی اس وقت ہلاک ہوا جب وہ ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے علاقے میں برفانی طوفان میں پھنس گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

فائرنگ/برفانی تودہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -