رحیم یار خان‘ کالے یرقان کا حملہ‘ 5خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

  رحیم یار خان‘ کالے یرقان کا حملہ‘ 5خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) کالے یرقان میں مبتلا 5 خواتین سمیت 10 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی 65 سالہ بختی بی بی خانبیلہ کی 80 سالہ عشرت مائی چک 198 پی کی 60 سالہ رشیداں بی بی چک 169 پی کی 55 سالہ حوراں مائی کوٹسمابہ کی 45 سالہ رجل مائی مدینہ ٹاؤن کا 55 سالہ محمد اشرف تھلی چوک کا 30 سالہ منظور احمد جدہ ٹاؤن کا 36 سالہ محمد افضل صادق آباد کا 50 سالہ عاشق علی اور نشاط سنیما روڑ کا رہائشی 76 سالہ گلزار احمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -