راجن پور‘ قتل مقدمہ‘ دو مجرموں کو عمر قید‘ باقی ملزم بری

  راجن پور‘ قتل مقدمہ‘ دو مجرموں کو عمر قید‘ باقی ملزم بری

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) ماڈ ل کریمنل ٹرائل کورٹ نے تھانہ حاجی پور کے ایک سال پرانے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناد یا ہے۔ دو مجرموں کو عمر قید اور دیگرملزمان بری کر دیے۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ایک سال قبل تھانہ حاجی پورکی حدود میں عورتوں کے ساتھ توں تکرار پر ملزمان نے محمد صدیق خان کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے محمد ریاض ولد سید خان سکنہ سونواہ کی مدعیت میں اختیار عرف نواز۔ محمد افضل۔ بخت علی پسران بختیار احمد۔ محمد رفیق۔ بختیار ولد اختیار خان دو نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/148/149کے تحت مقدمہ درج کرکے کیس ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ میں بھجوادیا۔ وکلاء کے دلاہل اور قانون کے مطابق ماڈ ل کرایمنل ٹرائل کورٹ کے جج محمد رضوان عارف نے اختیار احمد اور محمد رفیق کو عمر قید جبکہ باقی ملزمان کو بری کر دیا۔

ملزم بری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -