رکن قومی ا سمبلی ملک عامر ڈوگر کا جاپانی سفارتخانے کا دورہ

رکن قومی ا سمبلی ملک عامر ڈوگر کا جاپانی سفارتخانے کا دورہ

  

ملتان(نیوز رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی پاکستان، جاپان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر ملک محمد عامر ڈ وگر نے جاپان ایمبسی کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ناکاسومی یاس ہیروکے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، ملک محمد عامر ڈوگر نے اس موقع پر آنجہانی وزیر اعظم جاپان پاک دوستی کو سراہا اور بالخصوص تعلیم اور صحت کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

تعاون آنجہانی وزیر اعظم جاپان کی کاوشوں کا بھی خصوصی ذکر کیا۔ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے تاثرات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی قابلیت میں جاپان کے آنجہانی وزیر اعظم کے خصوصی تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -