چندہ جمع کرنیکا مقدمہ‘ ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری
ملتان ( خبر نگار خصو صی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک کے رہائشی ملزم آفتاب احمد کے خلاف چھ ماہ قبل مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا کے قریب فیض عام چوک پر ملزم کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کر رہا ہے جس پر ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے کی رقم سمیت چندہ رسید بک بھی برآمد کی گئی تھی تاہم سماعت کے دوران فاضل عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر ملزم کو مقدمہ سے بری کردیا ہے۔ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ راؤ جمشید اقبال نے مقدمہ کی پیروی کی۔
بری